شہر میں روایتی اور نئے کھیلوں کے فروغ کے لئے جا مع پا لیسی بنا ئی ہے ، مو جودہ گرائونڈز کو اپ گریڈ ، گنجان آبادسیکٹروں میں مزید میدان بنائے جائیں گے ،میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز

اتوار 20 نومبر 2016 19:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے شہر میں روایتی کھیلوں کے ساتھ علا قائی اور نئے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے جا مع پا لیسی بنا ئی ہے جس کے تحت نا صرف مو جودہ گرائونڈز کو اپ گریڈ کیا جائے گا بلکہ گنجان آبادسیکٹروں میں مزید کھیلوں کے میدان بنائے جائیں گے تاکہ اسلام آباد کے تمام شہریوں کو بلا امتیاز کھیل اور تفریح کی سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

ان خیالات کا اظہار میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد میں ہونے والی فورتھ سروس رگبی لیگ کے ایک میچ کے دوران کھلاڑیوں اور شائقین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں مقا می منتخب نمائندوں کے علا وہ کھلا ڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے و مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو کھیلوں کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی بلا تفریق فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے قیام اور سپورٹس اینڈ کلچر کے شعبے کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے کے فوری بعد ایسے تمام گرائونڈز جوپرائیویٹ لوگوں کے قا بضے میں تھے ان کو واگزار کروا یا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ان گرئونڈز کا انتظام چلانے اور دیکھ بھال کے لئے با قا عدہ SOPsکو حتمی شکل دی جا رہی ہے جن کے تحت متعلقہ یونین کونسل کا چیئر مین سپورٹس اینڈ کلچر کے افسران کے ساتھ مل کر گرائونڈز کی دیکھ بھال کرکا ذمہ دار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند نوجوان نسل کسی بھی معا شرے کا مستقبل ہوتی ہے اور اسلام آباد کے نوجوانوں کا اتنی بڑی تعداد کھیل کے میدان میں موجود ہونا اس بات کوظاہر کرتا ہے کہ وہ کھیلوں سے کتنی رغبت رکھتے ہیں۔ رگبی کھیل کے فروغ کے لئے پاکستان رگبی یونین اور اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سرااہتے ہوئے مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ اگرچہ یہ کھیل دیگرممالک میں انتہائی مقبول ہے مگر پاکستان بالخصوص اسلام آباد میں اس کھیل کو فروغ دینے کے لئے کی جانے والی کوششیں قا بل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رگبی کھیل میںجہاں نوجوان پنی جسمانی قوتوں کا اظہار کرتے ہیں وہاں یہ کھیل ان کو سخت سے سخت چیلنجز قبول کرنے کے لئے بھی تیار کرتا ہے۔ مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ پاکستان کا دارلحکومت ہونے کے نا طے اسلام آبادمیں نہ صرف اندرون ملک بلکہ دیگرممالک کے لوگ بھی یہاں رہتے ہیں اس لئے رگبی سمیت تمام نئے کھیلوں کے مزید میدان بنائے جائیں گے تاکہ اس کھیل سے رغبت رکھنے والے لوگوں مزید مواقع فراہم کئے جا سکیں۔