سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس (آج) ہو گا

اتوار 20 نومبر 2016 19:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کا اجلاس چیئرمین کامل علی آغا کی صدارت میں (آج) پیر کو ہو گا جس میں بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں صحافیوں کے کوٹہ کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی کو 2012ء سے 2016ء تک پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اشتہارات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کمیٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ فوزیہ سعید کے حوالہ سے رپورٹ کی فراہمی میں تاخیر پر بھی تبادلہ خیال کرے گی۔