بھارتی آبدوز کو بروقت سمندری حدود سے باہر نکالنے پر قوم پاک بحریہ کو شاباش پیش کرتی ہے ، الطاف شکور

اتوار 20 نومبر 2016 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے پاکستان کی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کی جاسوسی کی مذمت کی ہے اور پاک بحریہ کی جانب سے بروقت ایکشن اور بھارتی آبدوز کو اپنی سمندری حدود سے باہر نکال دینے کی کاروائی پر پاک بحریہ کو پاکستانی قوم کی جانب سے زبردست شاباشی اور خراج تحسین پیش کیا ہے، پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ اور اقتصادی راہداری ’’سی پیک ‘‘ کی حفاظت کیلئے پاکستانی قوم ،سیاسی قیادت اور دفاعی ادارے متحد ، بیدار اور چوکس ہیں اور قومی دفاع کے فریضہ سے ایک لمحہ کیلئے بھی غافل نہیں ہیں، الطاف شکور نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہر سازش ناکام بنادی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سارا پاکستان جاگ رہا ہے اور پاکستانی افواج بھارت کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :