ْصوبے کے عوام اپنے مسائل کے حل اور پیپلز پارٹی کی اقربا پروری کی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں

مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرکا اجتماع سے خطاب

اتوار 20 نومبر 2016 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے پارٹی رہنمائوں سید ازہر شاہ ہمدانی،سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، اسلم خٹک، رانا شاہد، غلام مصطفی ایڈووکیٹ، یوسف مانا، حاجی چن زیب، شاہد آرائیں ،غفار جٹ ،صالحین تنولی، حاجی پرویز، قاضی زاہد، اقبال خاکسار کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر رانا صفدر جاوید کی رہائش گاہ پر ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد ملیر کے علاقے میں چیئرمین حاجی امین مانا کی رہائش گاہ پر کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات کے متعصباانہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے عوام اپنے مسائل کے حل اور پیپلز پارٹی کی اقربا پروری کی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قومی مفاد اور صوبائی حقوق کے تحفظ کی پالیسیوں کی وجہ سے سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ حکمران جماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

صوبے کے عوام پیپلز پارٹی کی متعصبانہ پالیسیوں سے چھٹکارے کے لئے سندھ میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے لئے دعائیں کر رہے ہیں․ علی اکبر گجر نے کہا کہ صوبائی مشیر اپنی جماعت کی سیاست کے دم توڑتے سورج کا آخری نظارہ کرنے سے کترا رہے ہیں اور نہیں جان سکے کہ سندھ کے محب وطن عوام بے چینی سے سندھ میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکمرانی کے منتظر ہیں․ پیپلز پارٹی کی مطلق العنان حکمرانی کے باوجود سندھ کے عوام آج بھی روٹی کپڑے اور مکان کے لئے ترس رہے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وزیر عابد شیر علی کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے اپنے معاملات درست کریں اور نوشتہ دیوار پڑھنے کی کوشش کریں․ سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ماضی کی نسبت بڑی جماعت بن چکی ہے اگر سندھ کی صوبائی حکومت کا جھرلو او ر انتقامی پالیسیوں کا تدارک کردیا گیا تو آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) لاڑکانہ اور نواب شاہ میں پیپلز پارٹی کا صفایا کردے گی․ ہماری جماعت کا نام نشان مٹانے والے نہ بھولیں کے عوام نے گذشتہ انتخابات میں ان کی جماعت کو ایک صوبے تک محدود کردیا تھا ․ صوبوں کے درمیان تعصب پھیلانے والی پیپلز پارٹی کے پیرون تلے سے زمین سرک رہی ہے سندھ کے عوام بے چینی سے آئندہ انتخابات کا انتظار کر رہے ہیں جب ووٹ کی قوت سے پیپلز پارٹی کی اقربا پروری اور کرپشن کی حکمرانی کاخاتمہ کیا جائے گا ۔

کشمور سے کراچی تک سندھ کے کونے کونے میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں میں اضافہ ہو رہا ہی․ موٹر وے، توانائی اور کراچی گرین لائن بس سروس ، لیاری ایکسپریس وے، پانی کا مصوبہ K فورکے منصوبوں کی تکمیل کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی کے کارکن بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیں گے اور سندھ کے عوام کی حقیقی خیرخواہ اور صوبائی تعصب سے پاک پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت کی تشکیل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :