باجوڑایجنسی، وزیر اعظم قومی ہیلتھ سکیم کارڈز کی تقسیم کا آغاز کردیاگیا

اتوار 20 نومبر 2016 19:10

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) باجوڑایجنسی میں وزیر اعظم قومی ہیلتھ سکیم کارڈز کی تقسیم کا آغاز کردیاگیا۔ پروگرام کی باقاعدہ افتتاح کیلئے حکومتی قیادت کے آمد متوقع۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑایجنسی میں وزیر اعظم صحت سکیم کے سلسلے میں پہلا کارڈ پشت میں آمانی گل کورکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان کے فرزند اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فاٹا کے آرگنائزر نظام الدین خان نے جاری کیا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران نظام الدین خان نے کہا کہ کسی بھی سیاسی تفریق سے بالاتر ہوکر صحت کارڈز کا اجرائ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مرکزی حکومت کی عوام دوست ہونے کے غمازی کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹااصلاحات اور صحت کارڈز کا باجوڑ میں اجرائ اس بات کا پیش خیمہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے حکومت قبائلی عوام کو اندھیروں سے نکال کر باقی ملک کی شانہ بشانہ کھڑا کرنے میں انتہائی سنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ باجوڑایجنسی میں صحت کارڈزایک لاکھ چوبیس ہزار کے لگ بھگ خاندانوں میں تقسیم کئے جائیں گے جس سے غریب عوام کو پہلی مرتبہ ہر قسم کی بیماری کا سرکاری یا غیر سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کرانے کی سہولت میسر آئیگی۔ باجوڑایجنسی کے عوام نے صحت پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔