سخا کوٹ ملاکنڈ میں اند ھے قتل کا ڈراپ سین،قتل میں ملو ث ملزم گر فتار
اتوار 20 نومبر 2016 19:10
(جاری ہے)
پو سٹ مارٹم کے بعد مقتول کی شنا خت نہ ہو نے پر امانتاً سخا کو ٹ کے قبر ستان میں دفنا یا گیا اور مقتول کی تصویر سوشل میڈیا اور اخبارات کے زریعے شیئر کیاگیا اور لیو یز تھا نہ سخا کو ٹ میں نا معلوم ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔
چند روز بعد مقتول کی ورثائ سخا کو ٹ لیو یز تھا نہ اکر مقتول کی شنا خت کی ،مقتول کے والد مر اد علی خان نے لیو یز کو بتا یا کو یہ میرا بیٹا ہے اور ان کا نام ارشد علی خان ہے اور گز شتہ دنو ں سے لا پتہ تھا جوکہ ایک کمپنی میں ملازم تھا۔ شنا خت کے بعد قبرکشائی کرکے لاش نکال کر آپنے آبائی گاؤں لے جایاگیا۔ اس واقعات پر ڈپٹی کمشنر /کما نڈ نٹ ملاکنڈ لیو یز سید ظفر علی شاہ نے قاتلوں کی گر فتاری کا سختی سے نو ٹس لیتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگئی شہاب محمد خان کے سر برا ہی میں صو بیدار میجر ملاکنڈ لیو یز گل روز خان ،سخا کو ٹ لیو یز تھا نے کے انچارج صو بیدار فر ید اللہ خان اور محرر شمس اسلام پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔جس کو قتل کیس کے اصل حقا ئق سا منے لانے ،ملوث ملزمان کی گر فتاری اور آلہ قتل کی بر امدگی کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔ ہدیات پر عمل دارآمدکرتے ہوئے انچارج صو بیدار فر ید اللہ خان اور محرر شمس اسلام خان نے جد ید طر یقہ تفتیش کو اپنا تے ہو ئے مقتول ارشد علی ولد مراد علی کے مو با ئل کو ٹر یس کرکے ملز مان میں سے اہم ملزم جو اد علی ولد حیات شاہ ساکن عر ب دھنڈہ سخا کو ٹ کو ڈرا مائی انداز میں گر فتار کر کے ان سے تفتیش شروع کی۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جر م کر تے ہو ئے تما م رازوں سے پر دہ فاش کیا اور قتل میں ملوث اپنے دیگر سا تھیوںملزم راشد علی ولد کچکول ساکن عرب ڈ ھنڈہ ،مسما ة نیمرہ مسرت زوجہ راشد علی اور بلال سید ولد خا ئستہ نو رسا کن گلو شاہ سخا کو ٹ کے نا م اگل دئے، جس کے فوراً بعد صوبیدار بمہ نفری گر فتار ملزم کے نشاندہی پر بلال خان کے مکان پر چھا پہ مارکر قتل میں ملو ث دوسرا اہم ملزم بلال کو بھی ڈرا مائی انداز میں گر فتار کر لیا۔گرفتارملزم نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایاکہ ملزم راشدعلی ولد کچکول خان ہمارے دوست ہیں اورانہوں نے مسماة نمرہ مسرت دخترسوچاگل سکنہ لوندخوڑعمرآبادحال راولپنڈی کیساتھ شادی ہوئی تھی اورراشدعلی کو شک تھاکہ مقتول ارشدعلی ولد مرادعلی سکنہ مرغاراولپنڈی کیساتھ انکے بیوی کے ناجائزتعلقات ہیں۔مقتول ارشدعلی کو نمرہ مسرت کے زریعے ملنے کاجھانسہ دیکر بلایا جوکہ اپنے موٹرکارمیں سخاکوٹ آیاجس کو گلوشاہ سخاکوٹ لے جاکر ٹھکانے لگایادیا۔لیویزتھانہ سخاکوٹ کے انچارج صوبیدارفریداللہ خان نے میڈیاکوبتایاکہ ہم نے سائنسی خطوط پر اپنے افسران بالاکے ہدایات پر اس کیس تفتیش کارشروع کی اوراس کیس سے متعلق تمام پہلووں کاجائزہ لیکر کال ٹریسنگ وغیرہ شروع کی۔جس کے بنائ پر ہم نے ملزم کوگرفتارکرکے اس سے مقتول ارشدعلی کی موبائل فون برآمدکی اورپھر اس کیس کی مزیدتفتیش جاری رکھی۔ملزم کے نشاندہی پر دوسرے ملوث ملزم کو بھی گرفتارکرلیا۔انہوں نے کہاکہ انشائ اللہ مقتول کے قتل میں ملوث دونوں میاں بیوی کو بہت جلد گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑاکردیں گے۔کیس میں نمرہ مسرت کے والد سوچاگل کو حراست میں لیکر پوچھ تاج جاری ہے جس کے زریعے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.