صوبائی وزیر ایکسائز میاں جمشیدالدین نے نوشہرہ ایکسائز کو جی ٹی روڈ اور رسالپور کے مقام پر غیرقانونی چیکنگ سے روک دیا

اتوار 20 نومبر 2016 19:10

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) صوبائی وزیر ایکسائز میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے نوشہرہ ایکسائز اینڈ ٹیکسین کو جی ٹی روڈ اور رسالپور کے مقام پر غیرقانونی چیکنگ سے روک دیاگیا صوبائی وزیر کو عرصہ دراز سے نوشہرہ ایکسائز کے خلاف عوامی اور ٹرانسپورٹروں کی طرف سے شکایات مل رہی تھی جس پر صوبائی حکومت کی ہدایت پر صوبائی وزیر نے شکایات سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نوشہرہ ایکسائز کی پی فور سکواڈ اور پرائیویٹ موٹر کار میں چیکنگ کرنے والے دونوں سکواڈوں کو چیکنگ سے روک کر دفتر میں ڈیوٹی دینے کے احکامات جاری کئے تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ایکسائز اینڈٹیکسین کے پی فور سکواڈ نے رسالپور اور خیرآباد کے مقام پر جبکہ دیگر ایکسائزاہلکار پبی جی ٹی روڈ غیرقانونی چیکنگ کررہے تھے جس کے خلاف صوبائی حکومت کو عوام اور ٹرانسپورٹروں کی طرف سے مسلسل شکایات مل رہی تھی اور جی ٹی روڈ اور رسالپور کے قریب دونوں ایکسائز سکواڈوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا تھا جس پر صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے پی فور سکواڈ اور پرائیویٹ کار چیکنگ کرنے والے غیرقانونی چیکنگ سے روک دفتر میں ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات جاری کردی عوام اور ٹرانسپورٹروں کو تنگ نہ کریں اور لوٹ مار کا سلسلہ بند کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :