جہانگیر بدر مرحوم اور میں اکٹھے جیلوں میں رہے‘ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبد الغفور حیدری

سیاسی جدوجہد کے دوران کوڑے کھائے اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں‘میں نے بھی ان کے ساتھ جیلیں کاٹی ہیں‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 نومبر 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر مرحوم اور میں اکٹھے جیلوں میں رہے ،وہ ایک بڑی جماعت کے سیکر ٹری جنرل اور وفاقی وزیر کے عہدے تک پہنچے لیکن انہوں نے اپنے مڈل کلاس طبقے کے طور طریقے نہیں بدلے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی ٹائون میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت او رفاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

عبد الغفور حیدری نے کہا کہ جہانگیر بدر مرحوم نے سیاسی جدوجہد کے دوران کوڑے کھائے اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں جبکہ میں نے بھی ان کے ساتھ جیلیں کاٹی ہیں۔ اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ہمیں استحکامت دی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بہت سے سیاستدان صنعتکار ، جاگیردار، سرمایہ دار اور بڑے بڑے عہدوںپر فائز شخصیات کے صاحبزادے ہیں لیکن جہانگیر بدر مرحوم مڈل کلاس طبقے سے اٹھے اورضلع سے ہوتے ہوئے مرکز تک پہنچے ۔

وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ غریب کے مسائل کیا ہوتے ہیں ۔ وہ ایک بڑی جماعت کے سیکرٹری جنرل رہے وفاقی وزیر کے عہدے تک پہنچے لیکن انہوںنے اپنے مڈل کلاس والے طور طریقے نہیں بدلے ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے صاحبزادوںں کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :