ٹورسٹ انفارمیشن مراکز کو ٹورسٹ سہولیاتی مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، پی ٹی ڈی سی

اتوار 20 نومبر 2016 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اپنے ٹورسٹ انفارمیشن مراکز کو ٹورسٹ سہولیاتی مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں موجود پی ٹی ڈی سی کے 18 ٹورسٹ انفارمیشن مراکز کو ٹیلی فون، فیکس، ای میل اور انٹرنیٹ کی سہولیات سے آراستہ کر کے انہیں سیاحوں کی سہولت کے مراکز کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا۔ یہاں پر انہیں اطلاعات، رہائش کی بکنگ اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔