تھرکول کا پہلا فیز جون 2019ء میں مکمل ہو جائے گا، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی

اتوار 20 نومبر 2016 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) تھرکول کا پہلا فیز جون 2019ء میں مکمل ہو جائے گا، اس کی مائننگ اور پاور پلانٹس لگائے جانے کا تعمیراتی مرحلہ جاری ہے۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ذرائع کے مطابق تھرکول دنیا کا 7واں بڑا کوئلہ کا ذخیرہ ہے جو 9 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، اس کو 13 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ اینگرو کو بلاک نمبر دو الاٹ کیا گیا ہے جو ذخائر کا ایک فیصد ہے، اس بلاک سے 50 سال کیلئے ایک ارب 57 کروڑ ٹن کوئلہ 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال ہو سکے گا۔ ذرائع کے مطابق 660 میگاواٹ کی بجلی کی پیداوار کا منصوبہ اکتوبر 2019ء کی بجائے جون 2019ء میں آپریشنل ہو جائے گا، یہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے منصوبوں کا ایک کلیدی حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :