پاکستان بھارتی سازش کا تدبر سے جواب دے اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے، بیرسٹر سلطان

اتوار 20 نومبر 2016 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے بری، بحری اور ہوائی تمام سیکٹرز پر جارحیت شروع کر رکھی ہے۔پہلے چھوٹے ہتھیاروں کی بجائے توپیں اور پھر بحری محاذ پر سب میرین اور اب ڈرون پاکستانی حدود میں بھیج کر اعلانیہ جنگ شروع کر دی ہے۔

یہ اسکی ایک سوچی سمجھی ساش ہے وہ چاہتا ہے کہ پاکستان اس سے پریشان ہو کر حملہ کرے تاکہ دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا جس کے۔تاہم پاکستان کو اس سازش کا تدبر سے جواب دینا چاہیے اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک زوروں پر ہے اور بھارتی مظالم بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔لہذا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم رکوانے اورمسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں تیز کرے۔کیونکہ بھارت جو کچھ سیز فائر لائن پر کررہا ہے اس سے ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے اوریہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں اور اس جنگ کے سنگین نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں جو پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے بطور کشمیر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں پیش کیا اور بھارت کے جارحانہ عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔تاہم نواز شریف اور حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرکا مقدمہ اس طرح سے نہیں لڑ رہے جس طرح کہ لڑنا چاہیے۔ تاہم ہم پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مشکور ہیں کہ جو آئے روزمسئلہ کشمیر پر آواز اور بھارت کی طرف سے جارحانہ اور توسیع پسندانی عزائم کا جواب دیتے رہتے ہیں

متعلقہ عنوان :