سپریم کورٹ کے خلاف ہتک آمیز سوشل میڈیا نیوز ٹیلی کاسٹ کرنے پر نجی ٹی وی چینل کو شوکاز نوٹس جاری

اتوار 20 نومبر 2016 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سپریم کورٹ کے خلاف ہتک آمیز سوشل میڈیا نیوز ٹیلی کاسٹ کرنے پر نجی ٹی وی چینل ’’نیو‘‘ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اتوار کو جاری کئے گئے اس شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احمد قریشی کے ایک پروگرام میں دیئے گئے کمنٹس اعلی عدلیہ کی تضحیک کرنے کی ایک کوشش ہے۔

(جاری ہے)

یہ نیوز نشر کر کے چینل نے پیمرا ایکٹ 2007ء کے آرٹیکل 204 اور 19 پیمرا رولز 2009ء اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کیلئے الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ نوٹس کے مطابق نیو ٹی وی کی انتظامیہ کو 7 دن کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ اس کا جواب دے۔ پیمرا یہ حق رکھتا ہے کہ وہ اس پروگرام کو بند کرے چینل پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرے یا اس کا لائسنس معطل کر دے۔