ایشیا ۔بحرالکاہل کے آزادانہ تجارتی علاقے کی تعمیر کیلئے کوششیں بڑھانے کی اپیل کا اعادہ

ایف ٹی اے اے پی ایشیا ۔بحرالکاہل کی طویل المدتی خوشحالی کیلئے لازمی اہم منصوبہ ہے ، شی چن پھنگ

اتوار 20 نومبر 2016 18:10

لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء)چین نے پروٹیکشن ازم کے عالمی تجارت و اقتصادی انضمام کو گزند پہنچانے کے پیش نظر ایشیاء و بحرالکاہل کے آزادانہ تجارتی علاقے ( ایف ٹی اے اے پی ) کی تعمیر کو آگے بڑھانے کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیرو کے دارالخلافہ لیما میں ایشیا ء بحرالکاہل اقصادی تعاون ( اے پی ای سی )سی ای او سربراہی اجلاس میں اپنے کلیدی خطاب میں چینی صدر شی چن پھنگ نے کہا کہ ایف ٹی اے اے پی ایشیا ۔

بحرالکاہل کی طویل المدت خوشحالی کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے ۔انہوں نے عالمی کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم ایشیاء ۔ بحرالکاہل میں کھلی معیشت کو یقینی بنانے کیلئے ادارہ جاتی میکنزم کے طورپر ایف ٹی اے اے پی پر سختی سے عمل کریں ۔