چینی صوبہ شان شی نے عظیم دیوار کے تحفظاتی مقامات کی تفصیلات شائع کردیں

اتوار 20 نومبر 2016 18:10

ٹائی یوان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء)شمالی چین کے صوبہ شان شی نے تحفظ میں اضافے کی کوشش میں خطے میں عظیم دیوار کے تقریباً 4276مقامات کے بارے میں تفصیلات کے ساتھ ایک سرکلر شائع کیا ہے ، یہ سرکلر ماہ رواں کے اوائل میں شائع کیا گیا اس میں عظیم دیوار کے حصوں کے علاوہ ان علاقوں جہاں تعمیر پر سختی سے پابند ی ہے کے ناموں ، مقامات ، تواریخ اور تحفظاتی علاقے شامل ہیں ،یہ مقامات صوبے کے آٹھ شہروں میں چالیس دیہات اور قصبات تک پھیلے ہوئے ہیں ،حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ تحفظاتی علاقے اور تعمیرات پر کنٹرول کے علاقے جو کہ زمین سے اوپر اور نیچے دونوں تک پھیلے ہوئے ہیں ،مشترکہ طورپر شان شی ثقافتی نوادرات بیور و اور شان شی کے محکمہ ہائوسنگ و اربن ۔

(جاری ہے)

رورل ترقی نے مشترکہ طورپر ڈیزائن کئے ہیں ، تحفظاتی علاقوں کے اندر کوئی توڑ پھوڑ یا عظیم دیوار کی دوبارہ تعمیر کی اجازت نہیں ہے ، کسی تعمیراتی منصوبے کی اجازت نہیں اور کسی زیر زمین کان کنی کی بھی اجازت نہیں ہے ۔