چین کی 712کلومیٹر کوآئنٹم کمیونیکیشن لائن کو استعمال میں لانا شروع کر دیا گیا

اتوار 20 نومبر 2016 18:10

ہیفی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) تین سال کی تعمیر کے بعد مشرقی چین میں 712کلومیٹر کوآئنٹم کمیونیکیشن لائن کھول دی گئی ، اس طرح یہ زیر استعمال دنیا کا سب سے لمبا محفوظ چین کوآئنٹم ٹیلیکمیونیکیشنز نیٹ ورک بن گیا ہے ، نئی کوآئنٹم کمیونیکیشن لائن صوبہ انہوئی کے دارالخلافہ ہیفی کو شنگھائی سے ملاتی ہے ،بیجنگ ، شنگھائی ، کوآئنٹم کمیونیکیشن لائن کے چیف انجنئیر اور ہیفی میں چین کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ( یو ایس ٹی سی ) کے پروفیسر چین یو آئو کے مطابق یہ بیجنگ اور شنگھائی کو ملانے والی 2000ہزار کلومیٹر کوآئنٹم کمیونیکیشن لائن کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

چین کے مطابق 712کلومیٹر لائن کے گیارہ اسٹیشن ہیں ، کوآئنٹم کمیونیکیشن لائنیں انتہائی زیادہ سکیورٹی کو فروغ دیتی ہیں ، ان کے ذریعے بھیجی جانیوالی معلومات کو وائر ٹیپ ، انٹرسیپٹ یا کریک کرنا ناممکن ہے ،18ممالک کے ماہرین نے کوآئنٹم ٹیکنالوجی کے بارے میں حالیہ بین الاقوامی کانفرنس میں کوآئنٹم لائن کے ذریعے ہیفی اور شنگھائی کے دورا ن محفوظ ریمورٹ ویڈیو میٹنگ کا مشاہدہ کیا ، توقع ہے کہ بیجنگ شنگھائی کوآئنٹم کمیونیکیشن لائن سال رواں کے اواخر تک مکمل کرلی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :