چین میں آئن لائن انشورنس کی فروخت میں 2015ء میں اضافہ

اتوار 20 نومبر 2016 18:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) بیشتر چینیوں کے اپنی دولت آن لائن پر مینج کرنے کے ساتھ انٹر نیٹ کے ذریعے فروخت کی جانیوالی پالیسیاں گذشتہ سال چین میں دوگنا سے زیادہ ہو گئی ہیں ، آن لائن فروخت کی جانیوالی بیمہ پالیسیوں کا مشترکہ پریمئیم 2015ء میں مجموعی طورپر 223.4بلین یوآن (قریباً32.5بلین امریکی ڈالر ) رہا جو کہ 2014ء سے 160فیصد زیادہ ہے ۔

یہ بات بیمہ ایسوسی ایشن چین کی طرف سے اتوار کو جاری کی جانیوالی ایک صنعتی رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل وار اعدادوشمار کے مطابق لائف انشورنس پریمئیم اور پراپرٹی انشورنس پریمئیم گذشتہ سال بالترتیب 146.6بلین یوآن اور 76.8بلین یوآن رہا ،2015ء کے اواخر تک چین میں 110بیمہ کنندگان پالیسیاں فروخت کررہے تھے ، دس سب سے بڑے بیمہ کنندگان کی طرف سے جمع کیا جانیوالا پریمئیم 172.5بلین یوآن سے تجاوز کر گیا ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی پریمئیم کا 77.3فیصد ہے۔ایسوسی ایشن کے سربراہ جو کن یوان نے رپورٹ کے اجرا کیلئے منعقدہ تقریب کے موقع پر کہا کہ آن لائن انشورنس تیز ی سے فروغ پذیر ہے اور اس میں حالیہ برسوں میں صنعت میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :