چین نے 2022ء سرمائی اولمپک اور پیر ا اولمپک کھیلوں کیلئے نشانوں کے ڈیزائن جمع کرنا شروع کر دیئے

کامیاب ڈیزائنوں کا اعلان 2017ء کے دوسرے نصف میں کیا جائے گا

اتوار 20 نومبر 2016 18:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) بیجنگ میں اتوار کو 2022ء کے سرمائی اولمپک اور قاہرہ اولمپک کھیلوں دونوں کیلئے نشانوں کے ڈیزائن جمع کر نا شروع کر دیئے ہیں ،بیجنگ یونیورسٹیوں کے ڈیزائنر سب سے پہلے اپنے کام پیش کریں گے ، توقع ہے کہ آئندہ دس روز میں آن لائن اور آف لائن دونوں سے مزید کئی ڈیزائن پیش کئے جائیں گے ، بیجنگ نے جولائی کے اواخر میں 2022ء کے اولمپک کھیلوں کے لئے کامیاب بولی کی پہلی سالگرہ منانے کے لئے منعقدہ تقریب میں نشانوں کے لئے ڈیزائنوں کے حصول کی دنیا بھر میں مہم شروع کی تھی ، بیجنگ 2022ء کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ایک عہدیدار جائو وی نے کہا کہ ان ڈیزائنوں میں چینی ثقافت اور اولمپک تحریک کی عکاسی کی جانی چاہئے ، ایک سلیکشن پینل بیجنگ 2022ء کی آرگنائز نگ کمیٹی کی طرف سے ایک کامیاب انٹری اور بیک اپ ڈیزائنوں کے طورپر دو کے انتخابات سے قبل درخواستوں سے دس امیدواروں کے ڈیزائنوں کا انتخاب کریگا ، ڈیزائنوں کی کامیابی کا اعلان 2017ء کے دوسرے نصف میں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :