عوام اور حکام کامریڈ شی چن پھنگ کی قیاد ت میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے گرد پوری طرح متحدہ رہیں

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے چھٹے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد تشہیر اور مطالعے کی کوششیں کی جائیں ، لایو چائو بائو

اتوار 20 نومبر 2016 18:10

ووہان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء)چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے سی پی سی کی اٹھارہویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے مکمل اجلاس میں قائم کئے جانیوالے رہنما اصولوں کے مطالعے ، تشہیر اور عملدرآمد کے لئے کوششیں کرنے پر زور دیا ہے ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ نشرو اشاعت کے سربراہ لایو چائی بائو نے ان خیالات کا اظہار بد ھ سے ہفتے تک وسطی چین کے صوبہ ہیبی کے دورے کے دوران کیا ۔

لایو نے اس بات زور دیا کہ اجلاس کا نچو ڑ نچلی سطح سے لے کر عوام تک حکام تک پہنچنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوشش کی جانی چاہئے کہ کامریڈ شی چن پھنگ کے اہم ہونے کے ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے گرد پوری طرح متحد ہونے کے لئے عوام اور حکام کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے اور ملک کے دو صدیوں کے مقاصد اور چینی قوم کی عظیم خوشحالی کے چینی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے انتھک کام کیا جانا چاہئے ، ا س دورے کے دوران لایو نے ووہان ، سنکیانگ اور شنگ جو سمیت شہروں میں پبلسٹی و ثقافتی اداروں کے علاوہ کمیونٹیز ، دیہات اور کمپنیوں کا بھی دورہ کیا اور مقامی حکام اور عوام الناس کے ارکان سے بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

مزید برآں لایو نے حکام پر زور دیا کہ وہ قوانین ، ضوابط ،تعلیم اور فنکارانہ کاموں میں اشتراکی بنیادی اقدار کو مدغم کریں۔انہوں نے کہا کہ ایسے زیادہ تاریخی کام کئے جائیں جسے پارٹی ، مادروطن ، عوام اوہیروز سربلند ہوں ۔