ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے امریکہ میں چین کے لالٹینوں کے فیسٹیول کا انعقاد

ایونٹ چاروں انتہائی اہم تعطیلات سمیت آئندہ سال 29جنوری تک جاری رہے گا

اتوار 20 نومبر 2016 18:10

فونکس، امریکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) چین امریکہ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اریزونا کے دارالحکومت میں رواں اختتام ہفتہ امریکی تاریخ میں چینی لالٹینوں کا سب سے بڑا تہوار دنیا کی روشنیاں شروع ہو گیا ، یہ تقریب آئندہ سال 29جنوری تک جاری رہے گی اور چار انتہائی اہم تعطیلات کے دوران بھی جاری رہے گی توقع ہے کہ نصف ملین سے زیادہ شہری یہ تقریب دیکھنے کیلئے آئیں گے ۔

یہ بات امریکہ چین ثقافتی و تعلیمی فائونڈیشن کے وائس چیئر مین سونگ یانگ نے اتوار کی رات چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتائی ۔انہوں نے کہا کہ یہ چینی لوک آرٹ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کیلئے امریکیوں کیلئے ایک اچھا موقع بھی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ثقافت مختلف نظریات کے تبادلے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کیلئے عوام کیلئے ایک ذریعہ ہے ، گلہ ریور انڈین کمیونٹی میں یہ فیسٹیول 22ایکڑ یا قریباً 90000مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 80سے زیادہ بڑی لالٹینوں کے یونٹوں کی نمائش کی گئی ہے ، ان یونٹو ں میں سے ہیون ٹیمپل قریباً18میٹر اونچا اور چائنا ڈریگن جو چائنا ڈائنر ویئر نے جوڑ کر تیار کیا ہے 70میٹر لمبا ہے ،سانگ جنہوں نے سچوان صوبے کی ایک نجی کمپنی کے ساتھ اس ایونٹ میں چھ ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے نے کہا کہقریباً 380چینی لالٹینوں کے کاریگروں نے شوکی تیاری کیلئے تین ماہ تک کام کیا اور یونٹوں میں 160ٹن سے زائد فولاد اور 4ملین سے زائد روشنیاں استعمال کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

گلہ ریور انڈیا کمیونٹی کے گورنر سٹیفن رووی لیوس نے کہا کہ یہ شاندار تجر بہ حقیقتاًٰ اچھا احساس ہے ہم ہاتھ سے بنائی ہوئی خصوصی ڈیزائن شدہ ان لائٹوں کو نعمت خیال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ثقافتی ایونٹ ہے اور یہ ثقافت سے بھی بعیدایونٹ ہے ، سب سے شاندار بات یہ ہے کہ یہ ہمارے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لائے گی ۔

متعلقہ عنوان :