بینن چینی ثقافتی مرکز میں چینی زبان سکھانے کی کلاس کا دوبارہ اجراء

اتوار 20 نومبر 2016 18:10

کوٹونویو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء)بینن کے اقتصادی دارالخلامہ میں گزشتہ روز سے 2016-17کے تعلیمی سال کے پیش نظر کوٹو نویو کے چینی ثقافتی مرکز میں چینی زبان کی تربیت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ۔ چینی کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر لی جن نے بینن اور ان کے عزیز واقارب کے ایک سو سے زیادہ چینی زبان سیکھنے والوں کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چینی زبان کی تربیت کے ذریعے ہم اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ چین اور بینن کے درمیان تعاون مستحکم ہو اور چین اور بینن کے درمیان تعاون کے لئے شاندار سینئر افسر فراہم ہو سکیں ۔ لی جن نے کہا کہ بینن کے عوام چینی زبان سیکھنے کے خواہاں ہیں جس سے انہیں چین اس کی ثقافت اور تہذیب کے بارے میں زیادہ بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا۔