معیشت میں استحکام کے پیش نظر چین میں پراپرٹی مارکیٹ ٹھنڈی ہونا شروع ہوگئی

اتوار 20 نومبر 2016 18:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) چین کی پرجوش پراپرٹی مارکیٹ نے ملکی معیشت کے استحکام پکڑنے کے پیش نظر متعدد ٹارگٹڈ اقدامات کے بعد ٹھنڈا پڑنے کے آثار دیکھانے شروع کر دیے ہیں ۔ اکتوبر میں بڑے اور درمیانے سائز کے شہروں میں مکانون کی قیمتوں میں ابھی بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے تاہم ستمبر کے مقابلے میں اضافے کی رفتار سست ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سخت اقدامات کے ناخوشگوار اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ۔ تفصیل وار اعدادوشمار کے مطابق بیجنگ جیسے پہلی سطح کے شہروں اور چین کے دوسری سطح کے بڑے شہروں میں نئے مکانوں کی قیمتیں اکتوبر میں ماہانہ کی بنیاد پر 0.5فیصد اور1.3فیصد بڑھ گئی ہیں جبکہ اضافے کی شرح ستمبر کے مقابلے میں 2.8فیصد پوائنٹ اور 1فیصد پوائنٹ کم ہے ۔ یہ بات قومی شماریات بیورو(این بی ایس) نے رواں ہفتے کے اوائل میں بتائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :