راحیل شریف ملک بچانے اور نوازشریف دولت بچانے میں مصروف ہے ‘پانامہ لیکس کا مقدمہ عدلیہ کا سب سے بڑا امتحان ہے‘ سنی اتحاد کو نسل پا کستان کے چیئر مین حا مد رضا کی میڈ یا سے گفتگو

اتوار 20 نومبر 2016 17:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) سنی اتحاد کو نسل پا کستان کے چیئر مین حا مد رضا نے کہا ہے راحیل شریف ملک بچانے اور نوازشریف دولت بچانے میں مصروف ہے بھارت ہمار ا کھلا دشمن ہے حکمران اپنے دل سے بھارتی محبت نکال دیں اور بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں ترک صدر کی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مئوقف کی حمایت خوش آئند ہے پاکستان میں ترکی کے سکولز بند کرنا درست نہیں ہے ترک صدر کی آمد پر چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کیا گیا ہے وہ گزشتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے ترکی کے صدر کو اپنا ذاتی مہمان بنا کے رکھا پانامہ لیکس کا مقدمہ عدلیہ کا سب سے بڑا امتحان ہے پاک فوج کی قربانیوں نے ملک کو دہشتگردی کی دلدل سے باہر نکالا ہے اسرائیلی پارلیمنٹ میں گونجنے والی اذان کی آواز دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خوش آئند ہے شریف فیملی کے پانامہ پر متضاد بیانات کے معاملہ کو الجھا دیا ہیسندھ کی طرح ملک بھر میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔