Live Updates

بلاول بھٹو کی داتا دربار پر حاضری ‘پھولوں کی چادر چڑھائی ‘فاتحہ خوانی بھی کی گئی

’’چاچا عمران خان ‘‘کیلئے دعا ہی کر تا ہوں ‘ہم پانامہ لیکس کے معاملے پر جمہو ری احتساب چاہتے ہیں‘پیپلزپارٹی کی4مطالبات میں سے ابھی تک کوئی مطالبہ بھی حکومت نے نہیں مانا کیونکہ پانامہ لیکس سپر یم کورٹ میں لے جانے ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ‘دہشت گردی اور بھارتی جارحیت میں ہمارے بچے مر رہے ہیں مگر وزیر اعظم ‘وزیر داخلہ کچھ کر رہے ہیں اور نہ ہی ملک میں کوئی وزیر خارجہ ہے‘بلاول بھٹو کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 نومبر 2016 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ’’چاچا عمران خان ‘‘کیلئے دعا ہی کر تا ہوں ‘ہم پانامہ لیکس کے معاملے پر جمہو ری احتساب چاہتے ہیں ‘پیپلزپارٹی کی4مطالبات میں سے ابھی تک کوئی مطالبہ بھی حکومت نے نہیں مانا کیونکہ پانامہ لیکس سپر یم کورٹ میں لے جانے ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ‘نیشنل ایکشن پلان پر بھی ہم جمہوری احتساب چاہتے ہیں کیونکہ چوہدری نثار علی خان نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں ناکام ہو چکے ہیںان سے بھی سوال ہو نا چاہیے ‘ ‘دہشت گردی اور بھارتی جارحیت میں ہمارے بچے مر رہے ہیں مگر وزیر اعظم ‘وزیر داخلہ کچھ کر رہے ہیں اور نہ ہی ملک میں کوئی وزیر خارجہ ہے ۔

اتوار کے روز داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت سے 4مطالبات کیے ہیں مگر ابھی تک سینیٹر اسحاق صاق ڈار سمیت کسی نے ہمارا کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا کیونکہ پانامہ لیکس کی سپر یم کورٹ سے تحقیقات کروانا ہمارا مطالبہ نہیں ہے بلکہ ہمارے اور مطالبات ہیں اور ہمیں امید ہے کہ27دسمبر تک ہمارے مطالبات کو حکومت تسلیم کر لیں گی اگر ایسا نہیں ہوگا تو پھر تحر یک چلیں گی ۔

(جاری ہے)

جب ان سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کے حوالے سے کیا کہیں گے تواس پر بلاول بھٹو نے مسکر اتے ہوئے کہا کہ کہ ’’چاچا عمران خان ‘‘کیلئے میں دعا ہی کر تاہوں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات