پاکستان ریلوے جون 2017ء تک 93پلوں کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کرے گا

اتوار 20 نومبر 2016 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان ریلوے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جون 2017ء تک 93پلوں کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کرے گا ، ریلوے کے ذرائع کے مطابق ملک بھر پہلے ہی 66پلوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریلوے کے سسٹم میں 13841پل شامل ہیں جن میں 532بڑے اور 13309چھوٹے پل ہیں۔ جن میں اکثریت قیام پاکستان سے پہلے کی ہے ۔ سیلاب سے متاثرہ 69میں سے 16پل بحال کر دیئے گئے ہیں جبکہ بقیہ جون 2017ء تک مکمل ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :