کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ایک اے ٹی آر اور A320جہازوں کے درمیان معمولی ٹکر ہوئی، ترجمان پی آئی اے

اتوار 20 نومبر 2016 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ایک اے ٹی آر اور A320جہازوں کے درمیان معمولی ٹکر ہوئی جس میں A320جہاز کا ایک پر متاثر ہوا جسے فوری طور پر واپس نصب کر دیا گیا اور اب صورتحال معمول پر اور کنٹرول میں ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے نہ تو کوئی پی آئی اے کا طیارہ متاثر ہوا ہے اور نہ کوئی پرواز متاثر ہوئی ہے ۔ اس کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے کہ کیسے دو جہاز کیسے ایک دوسرے کے اتنے قریب آ گئے ۔

متعلقہ عنوان :