محکمہ وائلڈ لائف نے سفاری زو کے ویران پنجروں کو آباد کرنے کا بیڑا اٹھا لیا

ایکسچینج پروگرام کے تحت لاہور چڑیا گھر سے کالے ریچھ کا ایک جوڑا زو سفاری انتظامیہ کے حوالے کر دیا

اتوار 20 نومبر 2016 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) محکمہ وائلڈ لائف نے سفاری زو کے ویران پنجروں کو آباد کرنے کا بیڑا اٹھا لیا‘ ایکسچینج پروگرام کے تحت لاہور چڑیا گھر سے کالے ریچھ کا ایک جوڑا زو سفاری انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سفاری زو پارک کی بحالی کا کام گزشتہ کئی سال سے جاری ہے جہاں جانوروں کی کمی ہے جس کے پیش نظر محکمہ وائلڈ لائف نے سفاری زو پارک کے پنجروں کو آباد کرنے کے لیے کمر کس لی ہے جس کے تحت لاہور چڑیا گھر سے کالے ریچھ کا جوڑا زوسفاری کو دیا گیا ہیاس سے قبل بھی لاہور چڑیا گھر کی جانب سے زیبروں کاجوڑا زو سفاری کو دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :