کوئٹہ ‘فاطمہ جناح روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ کانشانہ بننے والے سیکورٹی اہلکاروں کامقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

اتوار 20 نومبر 2016 16:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے فاطمہ جناح روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ کانشانہ بننے والے سیکورٹی اہلکاروں کامقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں سٹی تھانے میں درج کرلیاگیاہے جس میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہفتے کی شام کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ یٹ روڈ کارنرپر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک پولیس کانسٹیبل اور 3ایف سی اہلکار جاںبحق ہوگئے تھے ۔