فلپائنی صدر کی اپنے ہیرو پوٹن سے لیما میں ملاقات,دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء)لاطینی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایشیا پیسیفک اکنامک فورم سمٹ کے موقع پر فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایشیا پیسیفک اکنامک فورم سمٹ کے موقع پر فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ۔

ڈوٹیرٹے نے اپنی کئی تقاریر میں روسی صدر کو اپنا ہیرو قرار دے رکھا ہے۔ دونوں صدور کے درمیان ملاقات 45منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد ڈوٹیرٹے نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکا نے فلپائن کو مجبور کر کے ویتنام اور عراق کی جنگوں میں شامل کیا تھا۔ ڈوٹیرٹے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد سے امریکا سے دوری اختیار کرنے کی کوشش میں ہیں۔ وہ آزاد خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے روس اور چین کی جانب جھکا چاہتے ہیں۔