فرانس، اگلے برس کے صدارتی الیکشن کے لیے قدامت پسند امیدوار کا انتخاب

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) فرانس میں اگلے برس کے صدارتی الیکشن کے لیے قدامت پسند امیدوار کے انتخاب کیلئے اتوار کو ووٹ ڈالے گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق فرانس کے قدامت پسند ووٹرز نے اگلے برس کے صدارتی الیکشن کے لیے اپنے امیدوار کے انتخاب کی ووٹنگ میں شریک ہوئے ۔ اس سلسلے میں 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی الیکشن کے لیے امیدوار بننے کا اصل مقابلہ سابق صدر نکولا سارکوزی، سابق وزرائے اعظموں فرانسوا فِلوں اور آلاں ژوپے کے درمیان خیال کیا گیا ہے۔ اگلے الیکشن میں قدامت پسند امیدوار کو انتہائی دائیں بازو کی سیاستدان مارین لے پین کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ سوشلسٹ پارٹی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مطلوبہ اکثریت حاصل نہ ہونے کی صورت میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ اگلے اتوار کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :