مکہ مکرمہ ، مزدلفہ میں پتھروں کے درمیان احرام باندھے ایشیائی حاجی کی لاش برآمد

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

مکہ مکرمہ ، مزدلفہ میں پتھروں کے درمیان احرام باندھے ایشیائی حاجی کی ..

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پولیس نے مزدلفہ میں پتھروں کے درمیان احرام باندھے ایک ایشیائی حاجی کی لاش برآمد کرلی ۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس حج پر آئے ایک غیرملکی عمر رسیدہ حاجی کی لاش مزدلفہ سے ملی ہے۔ پولیس کی شناخت کے ساتھ وفات کے اسباب کی تحقیقات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک مقامی شہری نے مزدلفہ سے گذرتے ہوئے پتھروں کے درمیان احرام باندھے ایک معمر شخص کی میت دیکھی اور پولیس کو اس کے بارے میں مطلع کیا۔ پولیس نے فوری طور پر جائیوقوعہ پر پہنچ کرلاش قبضے میں لے لی۔ ذرائع کے مطابق بہ ظاہر فوت ہونے والا شخص ایشیائی معلوم ہوتا ہے۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے متوفی کا تعلق بھارت سے ہے تاہم اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :