انڈونیشیا میں ویتنامی بحری جہاز سے کشتی ٹکرا گئی ،15افراد لاپتہ،12کو بچالیا گیا ،ہلاکتوں کا خدشہ

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء)انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا کے قریب مسافر بردار بڑی کشتی ویتنام کے سامان بردار بحری جہاز سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 12 افراد کو بچا لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا کے قریب مسافر بردار بڑی کشتی ویتنام کے سامان بردار بحری جہاز سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

کشتی میں 27افراد سوار تھے جن میں سے 12کو بچا لیا گیا جبکہ بقیہ 15 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویتنامی بحری جہاز پیچھے کی جانب سے کشتی سے ٹکرایا، جس سے کشتی غرق ہوگئی۔ ویتنامی مال بردار بحری جہاز کو حکام نے تحویل میں لے کر لامونگان کی بندرگاہ پر لنگرانداز کروا دیا ہے۔ اس پر کساوا پودے سے تیار شدہ سوجی کے تھیلے لدے ہوئے تھے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے عمل میں انڈونیشی بحریہ کے دو جنگی بحری جہاز بھی شامل ہیں۔