افغانستان ، انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت نے اعلی فوجی جنرل کو 30ماہ قید کی سزا سنادی

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) افغانستان میں انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت نے ایک اعلی فوجی جنرل کو کرپشن کے الزام میں 30ماہ قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

اتوارکو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق انسداد بدعنوانی کے ٹریبونل نے گزشتہ ہفتے پہلے اپنے اوپن ٹرائل میں ایک اعلی فوجی جنرل اور سابق ملٹری اٹارنی کابل کو 30ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔

عبدالحئی جرات کوخصوصی عدالت نے کرپشن میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دینے کے بعد 30ماہ قید کے علاوہ 50ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔عدالت نے مجرم ،پرسیکیوٹر اور دفاعی وکیل کے بیانات سننے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔عدالت کے سربراہ شیر آقا منیب کا کہنا ہے کہ مجرم دیگر عدالتوںمیں اپیل کرنے کا حق رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :