مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی،جرمن میڈیا کا الزام

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) جرمن میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان کے شہر مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔جرمن خبررساں ادارے’’ڈی ڈبلیو‘‘ کے مطابق ایک جرمن اخبار نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ افغان شہر مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جرمن اخبار بلڈ ام زونٹاگ نے اتوار کی اپنی اشاعت میں لکھا ہے کہ دس نومبر کے اس حملے کی تیاریاں چھ ماہ سے جاری تھیں۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ زیر حراست حملہ آور نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسے دیگر چھ افراد کے ساتھ اِس حملے کے لیے طالبان نے پشاور میں بھرتی کیا تھا۔ دس نومبر کے اس حملے چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جرمن اخبار کی اس رپورٹ اور طالبان کی جانب سے مہیا کی جانے والی تفصیلات مختلف ہیں۔

متعلقہ عنوان :