قومی اسمبلی کا اجلاس آج 4بجے ہوگا،مختلف بل پیش کئے جائینگے

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں (آج)پیر کو پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل ، پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی بل 2016ء اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی بل 2016ء پیش کئے جائیں گے ۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی مختلف رپورٹس بھی رپورٹ میں پیش کی جائیںگی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کو 4بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

ایجنڈے پر جمعہ کو غور کئے گئے سوالات شامل ہونگے۔ پی آئی اے صبح پروازوں میں نماز کیلئے جگہ مختص نہ ہونے کے بارے میں توجہ دلائو نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی جانب سے پاکستان کمیشن آف رنکوائری بل 2016پر رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔ فاٹا اصلاحات پر مزید بحث بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں یکساں ترقی کے حوالے سے قومی اقتصادی کونسل کی آئینی ذمہ داری سے روگردانی بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :