کوئٹہ کسٹم کے عملے نے بلیلی چیک پوسٹ پر کا رروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک سے 2 کروڑ26 لاکھ روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا اور سامان برآمد کر لیا

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے بلیلی چیک پوسٹ پر کا رروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک سے 2 کروڑ26 لاکھ روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا اور سامان برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کوئٹہ کے کلکٹر ڈاکٹر سعید خان جدون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر غیر ملکی سامان کوئٹہ کے راستے اندرون ملک سمگل کر نا چا ہتے ہیں جس پر ڈپٹی کلکٹر کسٹم پروینٹو عبیدا للہ خان کی سر براہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں سپریٹنڈنٹ غازی خان دمڑ، انسپکٹر عامر شہزاد اور حوالدار سید حبیب اللہ نے دیگر عملے کے ہمراہ بلیلی چیک پوسٹ پر چمن بارڈر سے کی طرف سے آنیوالے ایک ٹرک کو مشکوک جان کر روک کر چیک کیا تو اس میں غیر ملکی کپڑا لوڈ تھا کسٹم ذرائع کے مطابق تحویل میں لئے جانیوالے کپڑے کی گاڑی سمیت مالیت تقریبا2 کروڑ26 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے کلکٹر کسٹم ڈاکٹر سعید خان جدون کا کہنا تھا کہ کسٹم کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا نے کیلئے دن رات کوشاں ہے ہماری کو شش ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا نے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ہماری عوام سے اور تاجروں سے یہی گزارش ہے کہ وہ سمگلنگ کی بجائے قانونی طریقے سے تجارت کو فروغ دے تاکہ قومی خزانے کو نقصان نہ پہنچے اور ان کا کاروبار بھی قانون کے مطابق ہو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کسٹم کا عملہ سمگلنگ کے خلاف بھر پور انداز میں اقدامات اٹھا رہا ہے مختلف کارروائیوں میں حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سیکورٹی فورسز کی مدد حاصل کی جا تی ہے کیونکہ تمام ادارے سمگلنگ کے ساتھ ساتھ دیگر قانونی اقدامات کی روک تھام کو یقینی بنا نے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں جس کسٹم بھی سر فہرست ہے ۔

متعلقہ عنوان :