کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن،3 دہشت گرد گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کی3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن وگولہ بارود برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران پہلی کا رروائی میں کوئٹہ کے کلی جیو سے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا اسی طرح قلات میں قومی شاہراہ پر واقعہ ایک ہوٹل سے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مارٹر ٹرائپورٹ ،4 عددمارٹر رائونڈاور فیوز برآمد کر لی اسی طرح پشین بازار میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :