کوئٹہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی ، تین دہشتگرد گرفتار

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) بلوچستان میں ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے تین دہشتگرد گرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران کلی جیو سے لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا پشین بازار میں سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ قلات میں قومی شاہراہ پر ہوٹل سے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے ۔

جس کے قبضہ سے مارٹر ٹرانسپورٹ ، 4 مارٹر گولے ونڈر فیوز برآمد ہوئے ہیں جنہیں قبضے میں لے کر گرفتار ہونے والے تین دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :