تھانہ پولیس صدر مظفرآباد کا چھاپہ ،شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا نوجوان دھر لیا،ایک بوتل شراب برآمد

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) تھانہ پولیس صدر مظفرآباد کا چھاپہ ۔شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا نوجوان دھر لیا۔ایک بوتل شراب برآمد ۔مقدمہ درج تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد ڈی ایس پی سٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شائستہ حسین کی نگرانی میں اے ایس آئی میر مشتاق تفتیشی آفیسر ظفر افسر نے ہمراہ نفری پاجگراں شوائی نالہ کے قریب شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے شخص محمد شفقت ولد محمد رفیق ساکنہ فیصل آباد کو لینڈ کروزر گاڑی نمبر 4161سمیت گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک بوتل شراب بھی برآمد کر لی ۔

بعد ازاں میڈیکل میں شراب کی تصدیق کے بعد میر مشتاق نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔یاد رہے کہ اے ایس آئی میر مشتاق نے تھانہ صدر میں تعیناتی کے بعد جرائم کے خاتمے کیلئے دن رات محنت جاری رکھی ہوئی ہے ۔عوامی حلقوں نے اس کارروائی پر تھانہ صدر پولیس کو مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :