انتہاپسندعناصرحکومتی صفوں میں موجود ہیں۔قمرزمان کائرہ

پاکستان نے ہمیشہ انتہاپسندی کی مخالفت کی ہے،گوادرپورٹ کی بنیادآصف زرداری نے رکھی تھی،پیپلزپارٹی کے کارکنوں کوساتھ لیکرچلیں گے،پیپلزپارٹی 30 نومبر کو یوم تاسیس منا رہی ہے۔صدرپیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 نومبر 2016 15:50

انتہاپسندعناصرحکومتی صفوں میں موجود ہیں۔قمرزمان کائرہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20نومبر2016ء) :پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ پاکستان نے ہمیشہ انتہاپسندی کی مخالفت کی ہے،انتہاپسندعناصرحکومتی صفوں میں موجود ہیں،گوادرپورٹ کی بنیادآصف زرداری نے رکھی تھی۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی حقیقی اپوزیشن کاکرداراداکررہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کوساتھ لیکرچلیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی تنظیم سازی کر رہی ہے۔وسطی پنجاب اور سندھ میں عہدوں کااعلان کیاگیاہے۔باقی صوبوں کابھی مرحلہ واراعلان ہوگا۔کارکنوں کو پارٹی سے وابستگی اور کارکردگی پر عہدہ دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 30 نومبر کو یوم تاسیس منا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔پاکستان نے ہمیشہ انتہاپسندی کی مخالفت کی ہے۔ لیکن انتہا پسند عناصرحکومتی صفوں میں موجود ہیں۔