مظفرآباد،حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث ضلع پونچھ میں تعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار

10سال قبل تعمیر کی گئی گورنمنٹ کالج ٹائیں کی عمارت بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگی

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث ضلع پونچھ میں تعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار،10سال قبل تعمیر کی گئی گورنمنٹ کالج ٹائیں کی عمارت بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگی ،20کروڑ مالیت سے زائد میں تعمیرکردہ عمارت تمام سہولیات سے مزین ہے مگر یہ عمارت کئی سالوں سے غیر آباد ہے،اس کالج سے تقریباً 7یونین کونسل منسلک ہیں مگر کسی نے بھی اس کالج میں کلاسز کی اجرائیگی کی جانب توجہ نہ دی ،آزادکشمیر کے سابق صدر سردار محمد انور خان کا تعلق اسی علاقہ سے ہے ،عوام علاقہ نے متعدد بار اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی مگر کسی نے بھی توجہ دینا گوارا نہ کیا،اس سلسلہ میں یونین کونسل ٹائیں ،بنگوئیں ،پاچھیوٹ ،منگ زیریں،دھیرکوٹ زیریں اور ملحقہ علاقوں کی عوام نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ،چیف سیکرٹری سلطان سکندر راجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شاندار عمارت جو کہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے اس کو بچانے کیلئے کالج میں فوری سائنس کلاسز کا اجراء کیا جائے تاکہ دور افتادہ علاقوں کے طلباء و طالبات مزید تعلیم حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :