ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹری نے 13 ادویات کو مضر صحت قرار دے دیا

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء)ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹری نے 13 ادویات کو مضر صحت قرار دے دیا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ہسپتالوں کو ان ادویا ت مریضوں تک فراہم سے روک دیا ۔ ہسپتالو ں میں ادویات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ 12 ادویات کے سیمپلز پہلے ہی ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹری سے کلیرنس نہ لے سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 13ادویات جن میں ایمپیوئیر250ایم جی ، سیرپ کلئیری فائن 60ایم ایل، وی ٹوکس ، جیوا ٹیبلٹ ، فالسیم 40/240 ، انفاڈوکس100ایم جی ، لیسٹیڈا250ایم جی ، ٹرازاسیڈ500ایم جی ، اوکسی پرو، ٹروسیپ، کریم برویٹ اور ایٹرومن50ایم جی شامل ہے ۔

سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کی گئی ادویات کو مریضوں تک فراہمی روک دی گئی