عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر توجہ دے، فیصل ممتاز راٹھور

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر ممبر سابق وزیر آزاد حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھورنے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر توجہ دے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق ، حق خودارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے ۔ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت کوئی نہیں دے سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا فیصل ممتاز راٹھورنے کہا کہ کشمیری گزشتہ 69سالوں سے اپنے بنیادی اور پیدائشی حق ، حق خودارادیت کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔ آزادی کی خاطر اب تک ہزاروں سرفروشان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور مسئلہ کشمیر اس وقت پوائنٹ آف نوریٹرن تک پہنچ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی ساری زندگی جہاں عوام کیلئے صرف کی وہاں انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے رہے ہیں ۔ فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے حکمرانوں سیاستدانوں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اتحاد و اتفاق اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی حقوق کا بھرپور دفاع کرئے گی۔

حکومتوں کا کام عوام کو بلا تخصیص وسائل کی فراہمی کرنا ہے جو حکومتیں عوام دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہوں وہ بر باد ہو جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب کو روٹی کا نوالہ فراہم کرنے کی پالیسی اپنائی مگر مسلم لیگ ن کی پالیسی ہماری سمجھ سے بالا تر ہے وہ نہ جانے کس کی خواہش کو پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں پیلزپارٹی کا ہمیشہ منشور رہا کہ خطہ کے اندر سیاست ، برادری ازم سے بالاتر ہو کر عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی رہے مسلم لیگ ن کی حکومت کو قائم ہوئے 4 ماہ ہونے کو ہیں مگر ابھی تک وہ ناجانے کس خوف میں مبتلا ہیں خطہ کے اندر مالیاتی بہران پیدا کر کے اپنے کارکنوں سمیت تمام شہریوں کے لئے مایوسی کا مقدر ٹھہرے ہوئے ہیں