ْقلات ‘ایف سی ‘ پولیس اور حساس اداروں کی کارروائیاں‘ 4دہشتگرد گرفتار‘ 4مارٹر رائونڈ برآمد

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) ایف سی ‘ پولیس اور حساس اداروں کی کلی جیو‘ قومی شاہراہ‘ پشین بازار اور قلات میں کارروائیاں‘ 4دہشت گرد گرفتار‘ 4مارٹر رائونڈ برآمد۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایف سی‘ پولیس اور حساس اداروں نے کلی جیو‘ قومی شاہراہ‘ پشین اور قلات میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے چار مارٹر رائونڈ بھی برآمد کئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے دوران سرچنگ گرفتار چار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :