قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد (آج)سے دوبارہ شروع ہوں گے

سینیٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی شاندار کارکردگی اور خطے کا بہترین وزیر خزانہ قرار دئیے جانے پر مبارکباد کی قرار دادپیش کی جائیگی

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو دوبارہ ہوں گے،سینیٹ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی شاندار کارکردگی اور خطے کا بہترین وزیر خزانہ قرار دئیے جانے پر مبارکباد کی قرار دادپیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 2روز ہ وقفے کے بعد (آج)پیر سہ پہر4بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدار ت پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گاجبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی 2روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو سہ پہر3بجے چیئر مین میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوگا۔

سینیٹ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام (ف)کے سینیٹر طلحہ محمود وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی شاندار کارکردگی اور خطے کا بہترین وزیر خزانہ قرار دئیے جانے پر مبارکباد کی قرار دادپیش کریں گے،سینیٹ میں حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر چوہدری تنویر خان ملک میں پانی کی سطح کم ہونے کے بارے تحریک پیش کریں گے،سینیٹ میں پرائیوٹ ممبر ڈے ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹر متعدد بل بھی پیش کریں گے۔(رڈ)