حکومت مخالف تحر یک پر کوئی ’’یوٹرن ‘‘نہیں لیں گے‘27دسمبر کو اعلان کر دیں گے ‘ سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن

وزیراعظم نوازشر یف اور حسین نواز8ارب کی جائیدا د کا اعتراف کر چکے ہیں اگر سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کے کیس میں سیدیوسف رضاگیلانی والا پیمانہ اپنایا تو نوازشر یف کے پاس کوئی راہ فرار نہیں ہوگی ‘حسین سعودی عرب سے اسٹیل ملز فر وخت کر کے لندن میں جائیداد خر یدنے کی بات کرتے ہیں اب یہ قطر ی شہزادہ کہاں سے آیا قانون شہاد ت کے مطابق نوازشر یف اور انکے بچوں نے ثابت کر نا ہے کہ لندن میں قانونی طر یقہ سے حاصل کر دہ پیسہ کے مطابق جائیدادیں بنائی ہیں ‘تحر یک انصاف والوں سے کوئی رابط نہیں لیکن اگر وہ مشورہ مانگیں گے تو انکا ضرور دوں گا مگر میں سمجھتا ہوں حامد خان تحر یک انصاف کے ایک بہتر وکیل ہیں‘ نوازشر یف کوجب 1998میں سپر یم کورٹ نے بلایا تو اگلے دن سپر یم کورٹ پر (ن) لیگ نے حملہ کر دیا اور ججز کو اپنے کر سیوں کی آڑ میں چھپ کر وہاں سے بھاگنا پڑ ا ‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 27دسمبر تک مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاجی تحر یک کا فیصلہ حتمی ہے کوئی ’’یوٹرن ‘‘نہیں ہوگا ‘وزیراعظم نوازشر یف اور حسین نواز8ارب کی جائیدا د کا اعتراف کر چکے ہیں اگر سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کے کیس میں سیدیوسف رضاگیلانی والا پیمانہ اپنایا تو نوازشر یف کے پاس کوئی راہ فرار نہیں ہوگی ‘حسین سعودی عرب سے اسٹیل ملز فر وخت کر کے لندن میں جائیداد خر یدنے کی بات کرتے ہیں اب یہ قطر ی شہزادہ کہاں سے آیا قانون شہاد ت کے مطابق نوازشر یف اور انکے بچوں نے ثابت کر نا ہے کہ لندن میں قانونی طر یقہ سے حاصل کر دہ پیسہ کے مطابق جائیدادیں بنائی ہیں ‘تحر یک انصاف والوں سے کوئی رابط نہیں لیکن اگر وہ مشورہ مانگیں گے تو انکا ضرور دوں گا مگر میں سمجھتا ہوں حامد خان تحر یک انصاف کے ایک بہتر وکیل ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور میں جہا نگیر بدر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پر ویز اشرف بطور وزیر اعظم سپر یم کورٹ میں پیش ہوچکے ہیں مگر نوازشر یف کوجب 1998میں سپر یم کورٹ نے بلایا تو اگلے دن سپر یم کورٹ پر (ن) لیگ نے حملہ کر دیا اور ججز کو اپنے کر سیوں کی آڑ میں چھپ کر وہاں سے بھاگنا پڑ ا یہ سب کچھ پوری قوم کے سامنے ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ سپر یم کورٹ میں پانامہ لیک کیس کا کیا انجام اور فیصلہ ہوتا ہے لیکن اگر پانامہ لیکس میں بھی وہی پیمانہ اپنا جو سید یوسف رضاگیلانی کے کیس میں اپنا تو نوازشر یف کے پاس کوئی راہ فرار نہیں ہوگی ہم چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات پانامہ انکوائر ی بل کے مطابق ہوگا اگر ایسا نہیں بھی ہوتا تو کم ازکم اس کی تحقیقات اسی پیمانے کے مطابق سپر یم کورٹ کو ضرور کر نی چاہیے جو یوسف رضاگیلانی کیلئے عدالت نے اپنا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پار لیمنٹ میں لندن جائیدا دیں بنانے کے حوالے سے خود ایک ’’داستان ‘‘‘سنا چکے ہیں اور ایوان کو بتایا کہ یہ داستان ہے مگر اس میں کہیں بھی قطر ی شہزادے کا ذکر نہیں آیا شر یف برادران خود کہتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو اور پر ویزمشرف نے انکے کاروبار کو زیر و کر دیا جب ایسا ہے تو انکے پاس یہ اربو ں روپے کہاں سے آئے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک قطری شہزادہ سپر یم کورٹ میں پیش کر خود جر ع کیلئے پیش نہیں کر تا اس وقت تک اس کا لکھا جانیوالا خط ایک ردی کا ٹکرا ہے جب وہ سپر یم کورٹ آئیگا تو اس سی300سوالات کیے جاسکتے ہیں اور اس کی پھر ٹانگیں کانپیں گی ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ قانون شہاد ت کے مطابق نوازشر یف اور انکے بچوں نے ثابت کر نا ہے کہ لندن میں قانونی طر یقہ سے حاصل کر دہ پیسہ کے مطابق جائیدادیں بنائی ہیںیہ ثابت کر نا حامد خان یا تحر یک انصاف کا کام نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کا 4مطالبات پیش کر چکی ہے اگر ان مطالبات کو حکومت تسلیم نہیں کرتی تو پھر پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف جو تحر یک چلانے کا اعلان کر رکھا ہے اس پر ضرور عمل ہوگا اور کسی قسم کا یوٹرن نہیں لیں گے بلکہ تحر یک چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پانامہ لیک کا کیس سامنے آیا ہے وزیر اعظم اور انکے بچے مسلسل اپنے بیانات کو بد ل رہے ہیں اور انکا میں تضاد بھی بالکل واضح ہے ۔