منفی معا شر تی رویوں میں تبدیلی لاکر خواتین کو ایک بہتر ماحول فراہم کرنا ہوگا، ترجمان محکمہ ترقی خواتین پنجاب

اتوار 20 نومبر 2016 15:10

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب نے خواتین کے تحفظ کے لئے تمام محکموں میں جینڈر کمیٹیاں قائم کر دی ہیںاور محکمہ کے زیر اہتمام جینڈر آگاہی مہم تمام اضلاع میں جاری ہے،یہ با ت محکمہ ترقی خواتین پنجاب کی ترجما ن نے بتا ئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ حکومت نے خواتین کے تحفظ اور معاشی ترقی کے لئے ویمن پیکیج کے تحت عملی اقدامات کر تے ہو ئے خواتین کی ہراسمنٹ کے متعلق شکایت کے ازالے کے لئے خاتون صوبائی محتسب کا تقرر کیا ہے، انہوں نے بتا یا کہ جینڈر آگاہی مہم میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوںکو بھی خواتین کے حقوق کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جا رہا ہے، انہوں نے بتا یا کہ اس وقت خواتین ملکی معاشی ترقی میں بطور سیا ستدان، ڈاکٹر،شعبہ تعلیم،قانون، دفاع اور دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اور ان کی بہتر کا ر کردگی کے لیے ان کے خلاف منفی متعصبانہ رویوںمیں تبدیلی ضروری ہے، ہمیںان رویوں میں تبدیلی لاکر خواتین کو ایک بہتر ماحول فراہم کرنا ہوگا-

متعلقہ عنوان :