روسی خلائی جہاز ایک پورپین ، امریکی اور ایک روسی خلاء باز کو لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچ گیا

اتوار 20 نومبر 2016 14:40

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) روسی خلائی جہاز ایک پورپین ، امریکی اور ایک روسی خلاء باز کو لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچ گیا اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ خلا باز چار ماہ کے خلائی مشن پر زمینی مدار کے باہر واقع خلائی سٹیشن پہنچے ہیں ۔

(جاری ہے)

خلا ئی تحقیق کے امریکی قومی ادارہ ناسا نے کہا ہے کہ تصاویر سے روسی خلائی جہاز کے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچنے کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر جانے والوں میں فرانسیسی خلاء باز تھامس پیس کوئیٹ ، روسی خلا نورد اولیگ نووستکی اور امریکی خلاء باز پیگی وٹس شامل ہیں یہ خلائی جہاز قزاخستان میں واقع بیل نور خلائی لانچنگ پیڈ سے جمعرات کو روانہ ہوا تھا ۔