نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گزشتہ 3سال کے دوران مکران کوسٹل ہائی وے (این10)پر 802.584ملین روپے خرچ کئے

اتوار 20 نومبر 2016 14:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای) نے گزشتہ 3سال کے دوران مکران کوسٹل ہائی وے (این10)پر 802.584ملین روپے خرچ کئے ہیں ۔ این ایچ اے کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ مالی سال 2012-13ء کے دوران 275.511ملین روپے خرچ کئے گئے جن میں سے 31.355ملین روپے معمول کی مرمت پر جبکہ 244.756ملین روپے مختلف دورانئے کی تعمیر و مرمت پر خرچ کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح مالی سال 2013-14کے دوران مجموعی طور پر449.831ملین روپے اور مالی سال 2014-15ء میں 77.242ملین روپے کے اخراجات کئے گئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے اپنی معیاد پوری کر چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی وے پر معمولی ٹریفک کیلئے اسفالٹ کیا گیاتھا لیکن گزشتہ 6سال سے اس پر بڑی کمرشل گاڑیاں چل رہی ہیں جس سے سڑک خراب ہوئی انہوں نے کہا کہ ہائی وے کو بھاری ٹریفک کیلئے موزوں بنانے کیلئے اس کی ازسرنو بحالی کی ضرورت ہے ۔