حضرت علی ہجویری کے عرس کے سلسلہ میں آج تعطیل ہو گی

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے عرس کے سلسلے میں آج 21 نومبر کو لاہور میں مقامی تعطیل ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ چھٹی لاہور کے تمام ٹاؤنز میں ہو گی اور اس روز تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ داتا گنج بخش کے 973 ویں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے فیض حاصل کرنے کیلئے داتا دربار پر حاضری جاری ہے۔ دودھ کی سبیلیںلگی ہیں اور جگہ جگہ لنگر کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دیوانے ڈھول کی تھاپ پر دھمالیں بھی ڈال رہے ہیں۔