جہانگیر بدر پاکستان پیپلزپارٹی کا سیاسی سرمایہ تھے، اعتزاز احسن

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر پاکستان پیپلزپارٹی کا سیاسی سرمایہ تھے جن کی کمی پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی ٹائون میں واقع جہانگیر بدرکی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر وہ سیاسی کارکن اور رہنما تھے جنہوںنے جمہوریت کی بحالی کے لئے بے پناہ قربانیاں دی تھیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چوہدری اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو سے قبل جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :